چناب نگر (ربوہ ٹائمز) پی ٹی آئی چناب نگر کے صدر عبدل خان شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی پر بول اٹھے ,
انہوں نے کہا کہ:
گزشتہ کئی سالوں سے چناب نگر کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ سٹرکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ سکول کے بچوں سمیت شہریوں کیلئے بارش کے دنوں میں یہاں سے گزرنادوبھرہوا پڑا ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں کہیں دریا تو کہیں دل دل کامنظربن جاتاہے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں قیمتی گاڑیاں کھٹارا بن رہی ہیں۔ ہزاروں طلبا و طالبات کو تعلیم کیلئے گھروں سے نکلنا محال ہوا پڑا ہے۔
پی ٹی آئی چناب نگر کے صدر عبدل خان ماما خیل نے مزید کہا کہ:
اعلیٰ حکام چناب نگرکا خود دورہ کریں اور یہاں کی عوام جو گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں انکی مشکل کو حل کریں اور چناب نگر کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں۔
پی ٹی آئی چناب نگر کے صدر عبدل خان شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی پر بول اٹھے
Related Post