چناب نگر(ربوہ ٹائمز) تبدیلی سرکار نے عوام سے کئے وعدے نبھانے شروع کر دیے۔ بلدیاتی اداروں کو ووٹ دینے والے شہریوں کی گلی محلے پکے کرنے اور سڑکوں کی مرمت کیلئے کثیر رقم کے فنڈ جاری کئے گئے ہیں

میونسپل کمیٹی چناب نگر نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈ کی مدد سے چناب نگر شہر کے صرف وہ محلہ جات جن میں شہری ووٹ دیتے ہیں مثلاً مسلم کالونی ،کھچیاں کالونی اور دارالیمن میں پٹھان کالونی میں ترقیاتی منصوبے شروع کروا دیے گئے ہیں جو جلد ہی مکمل ہو جائیں گے ان منصوبوں میں گلی کوچوں کی مرمت۔سٹریٹ لائٹ۔اور کچھ سڑکیں شامل کی گیی ہیں جن کی نگرانی سی او میونسپل کمیٹی چوہدری فیصل کر رہیں ہیں چناب نگر شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ جاری کرنے پر عوام نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس فنڈ سے ہونے والے کاموں کی بہترین نگرانی پر ڈی سی چنیوٹ اور سی او میونسپل کمیٹی چناب نگر کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ دوسرے شہریوں کا کہنا ہے کہ
ہم جلد عدالت سے رجوع کریں گے کہ ہمارا ٹیکس کہاں جارہا ہے اور ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے اطراف میں ہی کام کیوں کروایا جارہا ہے ہماری سڑکیں کب تعمیر ہونگی؟