چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور آر پی او رفعت مختار راجہ نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور حکومتی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس سے بچائو کے پیشگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض ، ڈی پی او سید حسنین حیدر ، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عادل محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمران عصمت . اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یاسین بھی موجود تھی ، ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور آر پی او رفعت مختار راجہ نے پاک آرمی کے اعلیٰ افسر ان کے ہمراہ مقامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کا وزٹ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے جملہ افسران کو بریفنگ دی ، ڈویژنل کمشنر عشرت علی ، آر پی اورفعت مختار راجہ اور لیفٹیننٹ کرنل عادل محمود نے ہاسٹل میں کورونا کے ممکنہ مریضوں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے جملہ افسران کو بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض نہیں ہے تاہم ضلع بھر میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حفاظتی اقدامات انتظامات کیے گئے ہیں ۔