چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ چک 236 مہروکا کی 14 سالہ ثناء بی بی جو کہ فیصل آباد کسی گھر میں کام کی غرض سے گئی تھی اسکے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے فیصل آباد میں ہی غلام محمد آباد جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے . ثناء بی بی فیصل آباد میں اپنے اہل خانہ سے ملتی رہی جس پر گزشتہ روز محکمہ صحت نے اسکے اہل خانہ کے 15 افراد جن میں بچے . خواتین اور مرد شامل ہیں کو بغرض ٹیسٹ کورونا وائرس / احتیاطی تدابیر فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر میں علاقہ تھانہ صدر میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں انکی دیکھ بھال کیلئے روزانہ 3 شفٹوں میں ڈاکٹرز . پیرا میڈیکل سٹاف . ایڈمنسٹریٹیو ڈاکٹر . سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف. ڈی ایچ او شہزاد خلیل . ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امیر علی و دیگر عملہ ڈیٹی کر رہا ہے جسکی باقاعدہ نگرانی اے ڈی سی آر طارق خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ عائشہ یاسین کر رہی ہیں . اس موقع پر پولیس و دیگر اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ قرنطینہ سنٹر اور اس کے ارد گرد کلورین اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سپرے بھی کیا جا رہا ہے . قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے 15 افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں . انہیں ضلعی انظامیہ کی.جانب سے 3 ٹائم معیاری کھانا . صاف ستھرے بیڈ . نئے کمبل بیڈ شیٹ و دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں . سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کا کہنا ہے کہ ان افراد ٹیسٹ کروانے کیلئے سیمپل لیکر بھجوا دیے گئے ہیں
چنیوٹ کی رہائشی،14 سالہ ثناء کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں