چناب نگر (ربوہ ٹائمز) محلہ دارلیمن میں پانی کی مین لائن کا جوڑ خراب ہونے کی صورت میں نالیوں کا گندہ پانی اس میں مکس ہوکر رہ گیا ہے
محلے داروں کی طرف سے بارہا میونسپل کمیٹی میں کمپلین کی گئی مگر انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے علاقہ بھر کے مکینوں کو گندہ پانی سپلائی ہورہا ہے۔ متعدد موضی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پائپ لائن کی مرمت کیلئے اپنی جیبوں سے پیسے دینے کی پیشکش بھی کی مگر پھر بھی انتظامیہ کے ورکرز کی ہڈ دھرمی جاری ہے اور وہ اس پائپ کو مرمت کرنے سے انکاری ہیں۔
اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
چناب نگر واٹر سپلائی کے پانی میں نالیوں کا گندہ پانی مکس
Related Post