چناب نگر (ربوہ ٹائمز) پیشہ وار بھیکاریوں سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ
پیشہ وار بھیکاریوں نے چناب نگر کی عوام کے ناک میں دم کردیا ہے جہاں اس وقت پورے ملک میں کرونا وائرس کا شدید خطرہ ہے اور حکومتِ وقت اس سے عوام کو محفوظ رکھنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے وہاں یہ پیشہ وار بھیکاری عوام خصوصاً خوتین کے پیچھے ہاتھ دھو کہ پڑ جاتے ہیں اگر ان کی داد رسی ہوجائے تو بہتر نہیں تو غلط الفاظ سے بھی نواز دیتے ہیں
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ جناب محمد ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں اس مشکل وقت میں عوام اس مرض سے خوف میں مبتلاء ہیں ان پیشہ وار بھیکاریوں کے خلاف فِلفورایکشن لیا جائے.