چناب نگر (ربوہ ٹائمز) عوام کرونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزیاں جاری ہیں

چناب نگر کے کریا نہ سٹورز، میڈیکل سٹورز، بنک اور دیگر اشیاء خوردونوش کی دوکانوں پر عوام کا ہجوم انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے چناب نگر میں عوام کرونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں
اور دوسری طرف دفعہ 144کے نفاذ کو یقنی بنانے والے ادارے بھی خاموش نظر آتے ہیں
جہاں اس وقت پورے ملک میں کرونا وائرس کی وبا کا شدید خطرہ ہے اور حکومتِ وقت اس وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے وہاں پو لیس اور متعلقہ ادارے اس کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتے ہیں
اگر اسی طرح لوگ ہجوم کی شکل میں خریداری کرتے رہے تو وہ وقت دور نہیں کے خدا نا خواستہ اٹلی اور امریکہ جیسا ماحول یہاں بھی پیدا ہو جائے ۔
کیا کرونا وائرس آٹا ، گوشت ،میڈیکل سٹور/فارمیسی اور بنک پر جمع ہجوم کو چھوڑ دیتا ہے؟انتظامیہ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو چاہیئیے کہ وہ قانون پر پابندی کروانے کیلئے ہر اقدامات بروئے کار لائیں اور دفعہ 144 کی سختی سے پابندی کروائیں۔