ترجمان جماعت احمدیہ کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جماعت احمدیہ اپنی دیرینہ روایت کے مطابق بنی نوع انسان کی بے لوث ہمدردی کے جذبہ سے ہم وطنوں کی خدمت کر رہی ہے۔ اب تک کے کاموں کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں۔
پاکستان بھر میں 7228 ضرورت مند گھروں میں راشن پیکس اور نقد رقوم کی تقسیم کر دی گئی ہے۔
ہینڈ سینیٹائزر کی 23380 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔
فیس ماسک 3500 اور صابن 5000 کی تعداد میں تقسیم کیا گیا۔
آگاہی مہم کے سلسلہ میں 15706 گھروں سے رابطہ کیا گیا اور 16868 گھروں میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔
ربوہ کی تمام رہائشی کالونیوں اور سڑکوں بشمول مسیحی بستی اور گرجا گھروں کو کلورین ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔
احمدی نوجوان وزیر اعظم کی اعلان کردہ ریلیف فورس میں بڑھ چڑھ کر رجسٹر ہو رہے ہیں.
وزیر اعظم کے قائم کردہ کوروناریلیف فنڈ میں ابتدائی طور پر30 لاکھ روپے کی رقم جمع کرائی ہے.