چناب نگر(ویب ڈیسک) پوری دنیا میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے
اسی طرح چناب نگر کی مسیحی برادری نے ملکی قانون کے پیش نظر کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کی وجہ سے ایسٹر کا تہوار انتہائی سادگی سے منایا
پاسڑ صاحبان نے گھر گھر جا کر اس دن کے حوالے سے خصوصی عبادات کروائیں اور ملکی سلامتی خوشحالی اور امن آمان کے لیے خصوصی دعائیں کروائی گئیں اس کے علاؤہ کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارے کے لیے بھی خصوصی دعائیں کروائی ں گئیں
اس موقع پر سابقہ کونسلر عرفان مسیح اور سماجی تنظیم کے رہنما لال مسیح کا کہنا تھاکہ
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ہم سب نے گرجا گھروں میں جانے کی بجائے اپنے اپنے گھروں میں عبادات کرنے کا فیصلہ کیا.