چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر آفس میں پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ، اجلاس میں پاک آرمی کے اعلی افسر لیفٹیننٹ کرنل عادل محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، سید منور بخاری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان ، محکمہ انہار ، پی ڈی ایم ا ے کے علاہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک تھے ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بریفنگ کے دوران پری فلڈ انتظامات اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کے فلٖڈ کنٹرول مکینزم کے بارے میں آگاہ کیا ، انہوں نے ممکنہ سیلاب کی صورتحال میں فلڈ ریلیف سنٹرز کے قیام اور دستیاب سازو سامان کی صورتحال سے آگاہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بتایا کہ مون سون سیزن سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جا رہا ہے اور ڈی سلٹنگ کا کام جاری ہے جو قبل از وقت مکمل کر لیا جائے گا ، لیفٹیننٹ کرنل پاک آرمی عادل محمود نے پری فلڈ انتظامات کے آغاز کو سراہا اور کہا کہ آئندہ سیزن میں بھی ممکنہ شدید بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کی پیشگی تیاریاں احسن اقدام ہے ۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس،لیفٹیننٹ کرنل کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ
Related Post