چنیوٹ ( ویب ڈیسک) ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور آرپی او راجہ رفعت مختار نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض، ڈی پی او سید حسنین حیدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر اورآرپی او نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کرکے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے امور کاجائزہ لیا اور ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کے لئے طبی سازو سامان کی موجودگی،صفائی ستھرائی اوردیگر انتظامات چیک کئے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چنیوٹ میں قائم سنٹر پر گئے اور احساس پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت خواتین وحضرات میں مالی امداد کی تقسیم کے امور کاجائزہ لیا،، انہوں نے سنٹر پر درخواست گزاروں کے بیٹھنے کے سایہ دارانتظامات کو چیک کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران سے کہا کہ وہ درخواست گزاروں کی تیزرفتار بائیومیٹرک تصدیق کرکے انہیں مالی امداد فراہم کریں۔سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے ڈویژنل کمشنر کو احساس پروگرام کے تحت سنٹرز پر کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا۔ کمشنر اورآر پی او نے چناب نگر میں گندم خریداری سنٹر کا بھی دورہ کیا اورسنٹر پر کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم اورخریدی جانیوالی گندم کو سٹور کرنے کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ خوراک کے افسران وسٹاف سے کہاکہ کسانوں کی سہولیات کا ہرممکن خیال رکھا جائے اور حقیقی کاشتکارکو ہی باردانہ ملنا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گندم خریداری مہم کے اہداف اوراب تک حاصل کردہ ٹارگٹس سے آگاہ کیا۔
ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور آرپی او راجہ رفعت مختار نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں