لندن(ربوہ ٹائمز) لندن میں ہونے والے جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے موقع سربراہ جماعت احمدیہ مرزا مسرور احمد صاحب نے بتایا کہ جماعت احمدیّہ پر امسال ہونے والے افضال الہٰی کا مختصر تذکرہ کچھ یوں ہے.75 زبانوں میں مکمل تراجمِ قرآن کی اشاعت ہوئی۔2 نئے ملکوں میں جماعت کا نفوذ ہوا ہے۔احمدیت میں آنے والے ممالک 212 ہو گئے ہیں ۔198 نئی مساجد کا قیام ہوچکا ہے۔ 213 بنی بنائی عطا ہوئیں ۔ امسال حاصل ہونے والی کل مساجد 411 ہیں ۔899 نئی جماعتوں کا قیام ہوچکا ہے ، 1773 نئے مقامات پہ احمدیّت کا نفوذ ہوا ہے۔180نئے مشن ہاؤسز کا قیام ہوا دنیا کے 127 ممالک مشن ہاؤسز کی تعداد 2826 ہوگئی ہے۔دنیا کے 82 ممالک میں 488 لائبریریوں کا قیام عمل میں آیا ہے ۔دنیا بھر میں حق کی اشاعت لئے 52 زبانوں میں 3 لاکھ 500 کتب کی اشاعت کی گئی ۔96 ممالک میں 1 کروڑ 32 لاکھ لیف لیٹس کے ذریعہ پونے 2 کروڑ 65 لاکھ افراد تک پیغامِ حق پہنچا ۔عربوں تک حق کا پیغام پہنچانے کیلئے 125 کتب کا عربی زبان میں ترجمہ مکمل کر کے ان کی اشاعت کی گئی۔کروڑوں افراد نے جماعتی ویب سائٹس کو وِزٹ کیا اور احمدیّت یعنی حقیقی اسلام سے متعارف ہوئے ۔ نیز دُنیا کی 48 زبانوں میں آن لائن تراجمِ قرآن استفادہ کے لئے ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ الاسلام پر مزید 60 کتب کا اضافہ کر دیا گیا ہے اب ان کتب کی تعداد 160 ہو چکی ہے جو کِنڈل پہ بھی پڑھی جا سکتی ہیں ۔دُنیا بھر میں 21 ریڈیو اسٹیشنز کے ذریعہ 77 ممالک میں احمدیّت کا پیغام دیا جا رہا ہے ۔ایم ٹی اے ون ، ایم ٹی اے ٹو ، ایم ٹی اے العربیہ اور ایم ٹی اے افریقہ کے ذریعہ دنیا کی 17 زبانوں میں اشاعت حق کے لئے پروگرامز نشر کئے جا رہے ہیں ۔دنیا کی 18 زبانوں میں خطبات جمعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے تراجم آن لائن ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔افریقہ کے 9 ممالک میں ایم ٹی اے افریقہ کا اجراء ہو چکا ہے ۔ 400 سے زائد نئے پروگرامز تیار کر کے نشر کئے گئے ۔ افریقہ کے مختلف ممالک میں کیبل سسٹم کے ذریعہ بھی ایم ٹی اے دیکھا جا رہا ہے ۔ایم ٹی اے کا اجراء ہوئے 26 سال پورے ہوگئے ۔ الحمدللہ ۔دُنیا بھر میں اشاعتِ اسلام کے لئے واقفینِ نَو کی تعداد 66 ہزار 525 ہو چکی ہے ۔ جن میں 39 ہزار 814 لڑکے جبکہ 26 ہزار 711 لڑکیاں ہیں ۔دُنیا بھر میں 714 سکولز جن میں سے 684 ہائر سیکنڈری سکولز ہیں 37 ہسپتال اور 5 ہومیو کلینکس خدمتِ انسانیت میں مصروفِ عمل ہیں ۔49 ممالک میں ہیومینیٹی فرسٹ خدمتِ انسانیت میں مصروفِ عمل ہے ۔دُنیا کے 129 ممالک سے 300 اقوام کے 6 لاکھ 47 ہزار سے زائد لوگ احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں داخل ہوئے ہیں ۔امسال 115ممالک کی نمائندگی اور جلسہ کی حاضری 38510رہی۔
جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ اختتام پزیر
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…