چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے عیدالفطر کے اجتماعات کا وزٹ کیا اور پولیس لائن میں عید کی نماز ادا کی .ضلع بھر میں عیدالفطر کے حوالے سے 154 اجتماعات ہوئے ۔ تمام اجتماعات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے عیدالفطر کے اجتماعات کا وزٹ کیا. دوران وزٹ سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا. بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پولیس لائن میں پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی اور پولیس ملازمان کو عید کی مبارک باد دی ۔ پولیس لائن میں پولیس ملازمان کے ساتھ ملکر کھانا کھایا ۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و استحکام کےلیے خصوصی دعا کی گئی ۔ڈی سی اورڈی پی او نے عیدالفطر کی خوشی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا.
ڈی سی اور ڈی پی اوچنیوٹ نے عیدالفطر کے اجتماعات کا وزٹ کیا
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں