چنیوٹ ( ویب ڈیسک) جعلی مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی اورتحصیل انتظامیہ کا پرائیوٹ ہسپتال انتظامیہ اور نیم حکیموں سے گھٹ جوڑ کوئی پوچھنےوالا نہیں ۔
چناب نگر ۔شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائی کرنے سے گریزاں تفصیلات کے مطابق چناب نگر شہر اور گردونواح میں دودھ اور دہی ملاوٹ شدہ فروخت کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہ رک سکا اور نہ ہی ان مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی یا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائی کی ہے ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ پینے کی وجہ سے معصوم بچے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں جن میں مین اقصی’ چوک یادگار روڈ باب الواب اقصی’ موڑ دارالفتوع خطرناک موڑ فیکٹری ایریا سبز منڈی ساہیوال روڈ نصیرہ آباد طاہرآباد کے علاوہ دیگر علاقوں میں دودھ مافیا سرگرم ہے جو ملاوٹ شدہ دودھ کو مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر دودھ فروخت کر رہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے جسکا فائدہ اٹھا کر دوکاندار بچوں اور بڑوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور اگر چناب نگر میں اس مافیا کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا گیا تو ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ رہ سکے –
چناب نگر شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ مہنگے داموں فروخت
Related Post