چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے چاہ پکے والا ڈسپوزل ورکس کا افتتاح کر دیا . عرصہ دراز سے التوا کا شکار ڈسپوزل ورکس کو ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے انتہائی کم وقت میں مکمل کروا کر فنگشنل کروایا . اہلیان علاقہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ . تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے جھنگ سرگودھا روڈ بائی پاس پر نئے چاہ پکے والا ڈسپوزل ورکس کا افتتاح کر دیا . اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی پی او سید حسنین حیدر . ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم . ضلعی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری . ضلعی صدر تاجران . میڈیا نمائندگان. سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے . افتتاح تقریب میں ایس ای پبلک ہیلتھ ناصر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو منصوبے کے بارے میں بتایا . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈسپوزل ورکس کی سکیم 20 کروڑ روپے کی تھی جو کافی عرصہ سے التوا کا شکار تھی . اس سکیم کو پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے کام کو مزید تیز کروا کر اسے مکمل کروایا . انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈسپوزل ورکس سے محلہ معظم شاہ . فتح آباد . مسکین پورہ اور دیگر متعلقہ گنجان آباد علاقوں جن کی آبادی ایک لاکھ تک ہے ان علاقوں کے سیوریج سسٹم کور ہو گا یہی نہیں باقی بھی جو علاقے فنڈنگ کی وجہ سے رہ گئے ہیں وہاں بھی نئی سیوریج لائن ڈال کر اسے کنیکٹ کر دیا جائے گا اور ان علاقوں کی طرح وہاں بھی سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے . قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈی پی او سیدحسنین حیدر. میاں شوکت علی تھہیم و دیگر کے ہمراہ ربن کاٹ کر ڈسپوزل ورکس کا افتتاح کیا اور مین بٹن کو پش کر کے ڈسپوزل ورکس کو فنگشنل کر دیا جس کے بعد اسکی کامیابی . ملک پاکستان کی بقاء اور ملک سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی.
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے چاہ پکے والا ڈسپوزل ورکس کا افتتاح کر دیا
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں