چناب نگر(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پیش نظر تمام کام ٹھپ کر دئے گئے تھے اس دوران چناب نگر میں موجود سیوریج کا کام کرنے والی انتظامیہ بھی اپنا بسترا گول کرکے بھاگ نکلی تھی شہر میں سیوریج کا کام گزشتہ چار ماہ سے مکمل بند پڑا ہے انتظامیہ شہر کی حالت بگاڑ کر چل نکلی۔شہر بھر کی سڑکیں تو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں رہی سہی کسر سیوریج انتظامیہ نے گلیوں بازاروں کو اس طرح سے تباہ کر کے پوری کردی ہے کہ ایک بارش ہونے کہ بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر قدم تک نہیں رکھ سکتے چناب نگرکے کئی محلہ جات میں بارش نہ ہونے کی صورت میں ہر طرف ہر وقت گردوغبار کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں اور بارش ہونے کی صورت میں گلیوں اور سڑکوں پے اتنا کیچڑ بن جاتا ھے کہ گھروں سے باہر نکلنا مشکل ھوجاتاھے اور یہ صورتحال سیوریج انتظامیہ کی وجہ سے پیش آ رہی ہے شہریوں نے حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ ایس او پیز کے تحت سیوریج انتظامیہ کو شہر میں کام مکمل کرنے کے لئے فوری بحال کیا جائے۔