چنیوٹ (غدیر احمد بھٹی سے)کوئی بھی پیدائشی نکما نہیں ہوتا ،کامیابی حاصل کرنے کے لیے اضافی محنت کی ضرورت ہے اور کامیابی کا دوسرا نام رویہ ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ایجوکیشن افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں ضلع بھر کے ایجوکیشن آفیسرز،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آصف اقبال ، سی او ایجوکیشن محمد اسماعیل ، پرنسپل QEADمہر اشرف ہرل ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈی او ز، اے ای اوز و دیگر نے شرکت کی ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آصف اقبال اور سی او ایجوکیشن محمد اسماعیل نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کو ایجوکیشن کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پر بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر محمدخضر افضال چوہدری نے ایجوکیشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر بھاری ذمہ داری ہے آپ نے محکمے کو چلانا ہے ،محنت کریں،جتنا آپ اس وقت کر رہے ہیں اس سے کچھ زیادہ کرنا پڑے گا تب ہی بہتری ممکن ہے تب ہی آپ رینکنگ میں اوپر جا سکتے ہیں ، اپنی روٹین چینج کریں ،طلباء و طالبات کی پڑھائی کو بہتر اور رزلٹ امپرو کرنے کے لیے ایک سٹیپ آگے جائیں ان پر ایکسٹرا محنت کریں تو یقیناً بہتری آئی گی ، آخر میں انہوں نے کہا میرے سمیت ایجوکیشن کے تمام افسران ایک ایک سکول اپنے ذمہ لیں گے ان پر محنت کریں گے وہاں خود جا کر بچوں کو کچھ ٹائم پڑھائیں گے انشاء اللہ یہ بہتری کیجانب پہلا قدم ہو گا، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ سکول کھلنے والے ہیں تمام اساتذہ کرام کو یہ پیغام دیں کہ اپنے رویے مثبت اور حاضری کویقینی بنائیں سٹوڈنٹس پر خوب محنت کریں ، پھر وہ دن دور نہیں جب آپکا ضلع پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن پر آئے گا اور آپ سب کا سر فخر سے بلند ہو گا ۔
کوئی بھی پیدائشی نکما نہیں ہوتا ،کامیابی حاصل کرنے کے لیے اضافی محنت کی ضرورت ہے، ڈی سی چنیوٹ
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…