چنیوٹ (ویب ڈیسک) قائم مقام ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کا اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین کے ہمراہ فیصل آباد روڈ پر بنائی گئی مویشی منڈی کا وزٹ انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر محمد ریاض کی ہدایت پر مویشی منڈیوں میں آج انتظامات مکمل کر لیے جائیں گیں اور کل صبح 10 بجے سے ان منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے سی او ایم سیز ۔ ہیلتھ ۔ لائیو سٹاک و دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ منڈی میں جانوروں اور بیوپاریوں کے لیے شیڈز لگائیں جائیں اور واش رومز اور پینے کے پانی کا انتظام کریں اور آگاہی پینا فلیکسز لگا کر تمام انتظامات ہر صورت آج مکمل کیے جائیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
چنیوٹ قائم مقام ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کا اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین کے ہمراہ فیصل آباد روڈ پر بنائی گئی مویشی منڈی کا وزٹ
Related Post