چنیوٹ( ویب ڈیسک) پولیس کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی انتظامات مکمل- ضلع چنیوٹ میں 5 مویشی منڈیوں,ناکہ بندی پوائنٹس پر500 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے – مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کیلئے پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں- مویشی منڈیوں,مختلف علاقوں میں پولیس موبائلز گشت کریں گی- محافظ اسکواڈ موٹرسائیکلوں پر گشت کریں گے- مویشی منڈیوں میں ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کیلئے ناکہ بندی پوائنٹس پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں – لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں, ڈی پی او چنیوٹ۔