چنیوٹ( ویب ڈیسک) ڈی سی چنیوٹ محمد ریاض،ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدر نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے بنائی گئی مویشی منڈی کا وزٹ کیااور انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ عائشہ یسین،سی او میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد نواز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیرعاکف،ڈی او سول ڈیفنس چوہدری محمد صدیق،ڈی ایس پی ٹریفک انجم شہزاد،ڈی ای او ریسکیو میڈم طاہرہ خان کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی،ڈی پی او نے ہیلتھ،لائیوسٹاک و دیگر محکوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کا معائنہ کیااور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی،ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انسداد کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی،ماحولیات تحفظ کو برقرار رکھنے کیلئے قربانی کے جانوروں کو شہری حدود میں لانے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں کیلئے ٹینٹ سروس،جانوروں کیلئے انکلوژرز،عومی آگاہی کیلئے نمایاں جگہوں پر بینرز،میڈیکل کیمپ،کانگو وائرس سے بچاؤ کا سپرے،ویٹرنری ڈسپنسری،پینے کا پانی،لائٹنگ،عارضی پولیس چیک پوسٹ،سیکیورٹی،پارکنگ،شکایت سیل،ٹائلٹس،کنٹرول رومزو دیگر ضروری انتظامات ہر وقت مکمل اور فعال ہونے چاہییں۔ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی گئی کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔