چناب نگر ( ویب ڈیسک) چناب نگر کے محلہ دارالیمن حلقہ حمد میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کیوجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی بند ۔اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار کمپلین آفس میں کمپلین کروانے کے باوجود کسی کے کانوں پر جوُں تک نہیں رینگی بجلی کی طویل بندش اور گرمی کی شدت کیوجہ سے گھروں میں پینے اور عام استعمال کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دو چار شہریوں نے فیسکو حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر کی درستگی اور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔