لالیاں( ویب ڈیسک) کرونا وائرس کیوجہ سے گزشتہ شب پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے میں لاک ڈاؤن لا دیا گیا ہے اور مخصوص دوکانوں کو جاری کردہ ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن لالیاں میں حکومتی احکامات کو پیروں کے نیچے روندا جارہا ہے فیصل آباد سرگودھا روڈ پر جھنگ موڑ کے قریب لگنے والے منگل بازار میں نہ ماسک استعمال نہ سماجی فاصلے کا خیال اور نہ ہی حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ ۔ایک طرف تو حکومت کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کاروباری و تجارتی مراکز بند کروارہی تو دوسری طرف مختلف شہروں میں لگنے والے ہفتہ وار بازاروں کی طرف سے چشم پوشی کر رہے ہے اسے حکومت کی ناکامی کہا جائے یا انتظامیہ کی ملی بھگت ۔۔۔ ؟