چینیوٹ (ویب ڈیسک)جائیدادکے تنازعہ پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا*
تھانہ بھوآنہ کے علاقہ قلعہ کنگراں میں بلال ولد اللہ یار قوم کنگر نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ مسماۃ رضیہ بی بی زوجہ اللہ یار بعمر 40/42سال کو قتل کردیا. وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ ہے. اطلاع ملتے ہی تھانہ بھوآنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی. نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.