اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) پشاو کی مقامی عدالت میں خودکاشتہ مذہبی کیس کے ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولیاں مار دی گئیں
فائرنگ سے طاہراحمد نسیم ساکن پشتخرہ موقع پر جاں بحق ہوگیا.فائرنگ کرنے والے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے. جاں بحق شہری جماعت احمدیہ کے بانی کو مانتا تھا اور ان کے عقائد پر عمل بھی کرتا تھا .

سی سی پی او کا کہناتھا کہ فائرنگ کرنے والے ملز م کو گرفتار کر لیا گیاہے اور پولیس اس سے مزید تفتیش کر رہی ہے ، مقتول طاہر احمد نسیم کا تعلق پشتخرہ سے ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے اور بورڈ بازار کا رہنے والاہے ۔