(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ، وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے لیے “ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2019 “ کی منظوری دے دی
ہرصحافی کوذاتی زندگی اوراہل خانہ اورامورکارمیں مداخلت سےبچاؤکا حق حاصل ہوگا ۔ بل
کوئی بھی صحافی کسی ایسےموادکےپھیلاؤ میں شامل نہیں ہوگاجوجھوٹااورحقائق کےمنافی ہو ۔ بل
حکومت کسی ادارے،شخص یااتھارٹی کی طرف سے صحافی کی کردارکشی، تشددیااستحصال سے تحفظ دےگی ۔ بل
صحافی اپنےخلاف کردارکشی، تشدد اور استحصال پر14دن کےاندرکمیشن کوشکایت درج کرائےگا ۔ بل
کسی صحافی کوآزادانہ طورپرپیشہ ورانہ امورنمٹانے کیلئے رکاوٹیں نہیں کھڑی کی جائیں گی ۔ بل
صحافی کےذرائع کوخفیہ رکھنےکیلئے حکومت قانون کےذریعے تحفظ فراہم کرےگی ۔ بل
صحافی کواس کےذرائع بتانے کیلئے نہ مجبورکیاجائےگانہ ہی زبردستی کی جائے گی ۔ بل
جرنلسٹ پروٹیکشن بل نیشنل اسمبلی سے منظور
Related Post