چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر دریائے چناب پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا، موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس، محکمہ صحت، محکمہ لائیواسٹاک، محکمہ سوشل ویلفیئر نے حصہ لیا،ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، تمام محکموں کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر راہنمائی کی جا سکے ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ریسکیو 1122سمیت تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انکا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع چنیوٹ کے تمام ادارے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ محمد عثمان ریسکیو آفیسر کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی گی ۔ فرضی مشقوں میں ضلع بھر کے ریسکیو آفیسرز ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے حصہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز فضل عباس ،عائشہ یٰسین ،خرم شہزاد ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ،سول ڈیفنس آفیسر محمد صدیق ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان، میڈیا نمائندگان و دیگر بھی موجود تھے ۔
دریائے چناب پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں