چنیوٹ (ویب ڈیسک).وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹین بلین ٹری منصوبے پر عملدرآمد کے تحت ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی ٹائیگر فورس ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا اس سلسلے میں 20 ایکٹر اراضی کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر 30 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے . بلاک پلانٹیشن میں ٹائیگر فورس کے تقریبا 2 سو رضا کاروں نے حصہ لیا . ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب فاریسٹ چک بہادر تحصیل لالیاں سرگودھا روڑ پر منعقد ہوئی جہاں مہمان خصوصی ایم این اے مہر غلام محمد لالی ، ایم پی اے تیمور امجد لالی ،ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض،ڈی پی او سید حسنین حیدر۔ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ٹائیگر فورس و ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورننس چنیوٹ حسن علی قاضی نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ مختلف اقسام کے ایک ہزار پودے لگائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ،اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ۔ فضل عباس ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر چنیوٹ علی ابوالحسن اور دیگر بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مہر غلام محمد لالی ، ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری کی گئی جس میں ارکان اسمبلی، افسران سمیت ٹائیگر فورس کے سینکڑوں رضاکاروں نے پودے لگا کر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانے کےلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے منانے کا مقصد قومی خدمت کے جذبے سے سرشار رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو بلامعاوضہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو بہترین اور صاف ماحول دینے کے مشن پر گامزن ہیں ، مقررین نے مزید کہا کہ 2023ء تک وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں جو بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے شجرکاری کی اہمیت وافادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پودوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو ماحول کو تروتازہ رکھنے میں مشین کا کردار اداکرتے ہیں ;46;انہوں نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کورونا کی صورتحال میں سروسز فراہم کیں اور اب شجرکاری میں ان کی شمولیت سے ہر بشر دو شجر کا پیغام عام ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی و تحصیلز انتظامیہ شجرکاری کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ٹائیگر فورس و ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورننس چنیوٹ حسن علی قاضی نے ٹائیگر فورس کی نمائندگی کرتے ہوئے عزم کو دہرایا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او نے پولیس لائن میں میں بھی ٹائیگر فورس ڈے کی مناسبت سے پودے لگائے ۔اسی طرح مختلف سکولوں ،پارکس،گرین بیلٹس اور ہسپتالوں میں بھی شجرکاری کی گئی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹین بلین ٹری منصوبے پر عملدرآمد مختلف مقامات پر 30 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے
پہلی خبر ٹک ٹاک بناتے ھوے لڑکی کی جان چلی گی
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں