چنیوٹ (غدیر احمد بھٹی سے) ٹریفک قوانین کی پاسداری اچھے شہری ہونے کا ثبوت ہے ،ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم اس ضلع میں ٹریفک آگاہی کوبھرپور طریقے لوگوں تک پہنچا سکیں اس سے اگر ایک بھی انسانی جان بچ جاتی ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہماری ضلعی انتظامیہ کا جو مقصد ہے وہ کافی حد تک پورا ہو جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرو چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجن ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگاہی مہم برائے تحفظ روڈ ایکسیڈنٹ و ٹریفک قوانین میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرو چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجن ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری کی قیادت میں آگاہی مہم برائے تحفظ روڈ ایکسیڈنٹ و ٹریفک قوانین کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، جس میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء، اے ڈی سی (ریونیو)راوٗ امتیاز ،اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے میڈم فرح دیبہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میڈم فرخ رضوان ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان، انچارج ٹریفک چوہدری اشرف گجر ، چیئرمین بیت المال محمد علی آصف کے علاوہ تاجر کمیونٹی ، سول سوسائٹی ،میونسپل کمیٹی چنیوٹ ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ہم نے کیبل ٹی وی پر، مختلف چوک چوراہوں مین روڈز پر بل بورڈز آویزاں کر کے اور بائی ہینڈ پمفلٹس تقسیم کر کے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا ہے ،اس سلسلہ میں میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کے لیے ،موٹر سائیکل ،گاڑی نہ دیں، تیز رفتاری اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے سے جان کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ، آخر میں انہوں نے کہا کہ ہفتہ آگاہی کے بعد ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے حضرات کے خلاف کاروائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا ، ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے بتایا کہ ہم نے غیر قانونی ، بغیر لائسنس ڈمپرز گاڑیاں بنانے والی ورکشاپس کو سیل اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والے ڈمپرز کو بند کرنے کا سلسلہ پہلے ہی شروع کر رکھا ہے جو جاری رہے گا ، ناجائز تجاوزات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے دوکانداروں کو اپنے سامنے اضافی جگہ سے سامان اٹھانے کے اعلانات کروا دیے ہیں اسکے باوجود اگر کسی دوکاندار نے خلاف ورزی کی تو انکے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، یہ آپریشن بلا تفریق ہو گا اس میں کسی امیر یا غریب میں فرق نہیں کیا جائے گا جو خلاف ورزی کرے گا اسے سزا بھی ملے گی ۔
چنیوٹ میں آگاہی مہم برائے تحفظ روڈ ایکسیڈنٹ و ٹریفک قوانین
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…