سلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت مالی سال 2020-21کے دوران تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں کی خریداری،ملازمتوں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتوں و ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں اور نئی آسامیوں کی ناگزیر ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ(اخراجات)کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں و ڈویژنوں اور ان کے ماتحت ڈیپارٹمنٹس میں افسران کے اخبارات و جرائد پر بھی پابندی ہوگی اور صرف مجاز افسران کو ایک اخبار یا میگزین لینے کی اجازت ہوگی۔ موٹر سائیکل کے علاوہ تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری اور نئی اسامیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔بجلی،پانی اور گیس سمیت دیگر یوٹیلٹی بلوں کے اخراجات کو کنٹرول کرنا اور دیگر سرکاری اثاثہ جات کی مینٹی نینس کے اخراجات کو بھی کم سے کم سطع پر لانا اکاونٹنگ افسران کی ذمہ داری ہوگی ، ان اخراجات کو بجٹ میں مختص کردہ فنڈز تک محدود رکھنا ہوگا۔ اگر کسی وزارت وڈویژن میں نئی گاڑیوں یا نئی آسامیاں پیدا کرنا ناگزیر ہوگا تو اس کیلئے قائم کمیٹی ضروریات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات دے گی۔
حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری اور ملازموں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کر دی
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں