ریاض (ویب ڈیسک) سعودی آرامکو نے پیر کی شب اگست 2020 کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں، نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ نے آرامکو کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول 91 جو گزشتہ ماہ ایک ریال 29 ھللہ فی لیٹر کے حساب سے دستیاب تھا۔ اب نئی قیمت ایک ریال 43 ھللہ ہوگی۔ پیٹرول 91 کی قیمت میں 14 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول95 جو گزشتہ ماہ ایک ریال44 ھللہ میں دستیاب تھا، اب نئی قیمت ایک ریال 60 ھللہ ہوگی، قیمت میں 16 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے نرخنامے کے مطابق ڈیزل 52 ھللہ اور مٹی کا 70 ھللہ فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اعلا میے میں مزید کہا گیا کہ نئے نرخ منگل 11اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔ آرامکو کی طرف سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں بھی تیل مہنگا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں