چناب نگر(غدیر احمد بھٹی سے)عید الاضحی کے سلسلہ میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی (ریونیو)راوٗ امتیاز ،اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز آصف اقبال چوہان ، میڈم شمائلہ منظور ،علی عاطف بٹر، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڈائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ملٹن، سی او میونسپل کمیٹی چنیوٹ انیس عباس و دیگرتحصیلوں کے میونسپل کمیٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خریدو و فروخت مقرر کردہ سیل پوائنٹس کے اندر اور بغیر فیس کے ہو نی چاہیے ، ان سیل پوائنٹس پر عوام الناس کی سہولت کیلئے الگ پارکنگ کا انتظام کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا ان تمام سیل پوائنٹس پر بڑے جانور اور چھوٹے الگ الگ ہون انکے لیے باقاعدہ پینافلیکس لگائے جائیں گے ، محکمہ لائیو سٹاک کا الگ کاونٹر ہونا چاہیے، جہاں ڈاکٹر و عملہ موجود ہو کاونٹر پر جانوروں کے سپرے اور پلانے والی ادویات ہر وقت دستیاب ہونی چاہیے ،میونسپل کمیٹیز بھی اپنا اپنا کیمپ لگائیں،شکایات سیل بنائیں ، ٹینٹ لگوائیں ، ساونڈ سسٹم کے ذریعے اعلان کروائیں ، پینے کے پانی ، رات کے وقت روشنی کیلئے ہیوی لائٹس کا انتظام مکمل ہونا چاہیے ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے انچارج ٹریفک چوہدری اشرف گجر کو ہدایت کی کہ ان سیل پوائنٹس کے باہر جانور کھڑے نہیں ہونے چاہیے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے سی او میونسپل کمیٹیزکو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے دن صفائی کا نظام بہت بہتر ہونا چاہیے سڑکیں صاف ہوں اور ان پر پانی وغیرہ نہ کھڑا ہو تاکہ نمازیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو ۔