لاہور (ویب ڈیسک )مریم نوازشریف نیب کی پیشی کیلئے جاتی امراءسے روانہ ہو چکی ہیں لیکن نیب آفس کے باہر لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہو گیاہے اور صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے ۔مریم نوازشریف کی گاڑی واپس موڑ دی گئی ہے اور کشیدہ صورتحال کے باعث وہ پیش ہوئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیب آفس کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیا جارہاہے جبکہ پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی جاری ہے ۔مریم نوازشریف قافلے کے ہمراہ نیب میں پیشی کیلئے پہنچی تو نیب آفس کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، مریم نواز کی گاڑی کو اندر داخل کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے بیریئر ہٹایا گیا تو لیگی کارکنان کی بڑی تعدادنے گاڑی کے ساتھ ہی اندر جانے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنی لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر سکیں ۔کارکنان کو روکنے کیلئے پولیس نے پہلے پانی اور پھر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد لیگی کارکنان بھی مشتعل ہو گئے اور پتھراﺅ شروع کر دیا گیا ، پولیس نے کارکنان کو مشتعل کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔نیب آفس کے باہر حالات کشیدہ ہو تے جارہے ہیں ، مریم نواز کی گاڑی واپس جا چکی ہے جبکہ ن لیگی قیادت کارکنان کو یہاں سے جانے کی ہدایت کر رہے ہیں تاہم صورتحال بدستور کشیدہ ہوتی جارہی ہے ۔
مریم نوازشریف کی پیشی ، نیب آفس کے باہر پولیس اور کارکنان میں تصادم
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں