چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے چنیوٹ کا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی فار ڈویلپمنٹ چنیوٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خان نیازی ، عمران عصمت پنوں ، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، خرم شہزاد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ غلام حسین ، سی او میونسپل کارپوریشن رانا نوار ، ایم او پی رائے ظہیر . QEAD کے پروفیسر اکرام الحق بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ، ڈویژنل کمشنر عشرت علی QEAD کے سبزہ زار میں انار کا پودا لگانے کے بعد دعا کی ، اس موقع ڈویژنل کمشنر عشرت علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ انقلابی پروگرام ہے، موجودہ حکومت میں جتنی شجرکاری ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملی ، انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہے، ماحول کو خوبصورت اور فضا کو آلودہ ہونے سے بچانا ہے تو ہ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہونگے، آخر میں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران کا وژن ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے اور ہمیں ملکر اس میں حصہ لینا ہو گا ۔