لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز جاری کر دئیے۔پنجاب میں تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیں، بچے کسی بھی چیز کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں، بچوں کو باربار صابن ہاتھ دھونے کی تلقین کی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ سکول سے واپسی پر گھر والوں سے میل جول سے قبل نہالیں۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر ہاتھ دھوئے آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے پرہیز کریں، سانس کے مسائل سے دوچار سٹاف اور بچوں کو مکمل صحت یاب ہونے تک گھر رہنے کی تلقین کی جائے۔ایس او پیز کے تحت اساتذہ کو لیکچر کے دوران ماسک پہننا لازم ہوگا جب کہ 6 فٹ فاصلہ قائم رکھنے کے لیے سکولوں میں نشانات لگائے جائیں اور صبح کی اسمبلی سےگریز کیاجائے،کلاس رومز، لائبریری، اسٹاف روم، لیبارٹری میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکول میں چھٹی کے وقت ایک سے زائد خارجی راستے استعمال کیے جائیں، چھوٹے بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول نہ کیا جائے جب کہ سکول وین یا بس میں گنجائش سے 50 فیصد کم بچے بٹھائے جائیں اور ہوسٹلز کو صرف 30 فیصد پر کیا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے پہلے ٹمپریچر لازمی چیک کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں فرش پر قالین بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کی دن میں دوبار ڈس انفیکشن یقینی بنائی جائے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بند تھے جب کہ اب صورتحال کے پیش نظر 15 ستمبر سے ملک بھر میں سکول کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، کیا کیا کرنا ہو گا؟
اگلی خبر سونا سستا ہو گیا
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں