نئی دہلی (ویب ڈیسک) سفر کے دوران ہم میں سے اکثر لوگوں کا والٹ اور موبائل وغیرہ چوری یا گم ہوجاتا ہے لیکن ایسے بہت ہی کم خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جنہیں ان کا گما ہوا سامان واپس مل جاتا ہے۔حال ہی میں بھارتی پولیس نے شہری کا 14 سال قبل چوری ہونے والا والٹ ڈھونڈ لیا اور اسے مالک کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانت پڈالکار کا والٹ 2006 میں ممبئی کی لوکل ٹرین میں دوران سفر چوری ہوگیا تھا جس میں 900 روپے موجود تھے۔ہیمانت کو 14 سال بعد اب ریلوے پولیس کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں پولیس نے بتایا کہ ان کا 14 سال قبل چوری ہونے والا والٹ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہیمانت پڈالکار اپنا 14 سال قبل چوری ہونے والا والٹ پولیس سے لینے کے لیے اسٹیشن نہیں جا سکے تھے لیکن اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد یہ پولیس اسٹیشن پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے والٹ میں 900 روپے تھے جس میں ایک 500 کا نوٹ تھا جو کہ اب چلنا بند ہوگیا ہے جب کہ پولیس نے انہیں 300 روپے دیے اور 100 روپے اسٹیمپ پیپر ورک کے لیے رکھ لیے۔ہیمانت نے بتایا کہ 500 کا وہ نوٹ جو اب چلنا بند ہوگیا تھا وہ اسے نئی کرنسی نوٹ سے ایکسچینج کروا لیں گے۔مقامی پولیس کے مطابق ہیمانت پڈالکار کا والٹ چوری کرنے والے ملزم کو کچھ وقت قبل گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پولیس نے شہری کا 14 سال قبل چوری ہونے والا والٹ ڈھونڈ لیا، اس میں کیا چیزیں موجود تھیں
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں