پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے افتتاح کریں گے جس کو ڈھائی سال میں مکمل کیا گیا ہے۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور کا ٹریک ستائیس کلو میٹر طویل ہے جس پر 220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ عوام کی سہولت کے لیے سات اور 31سٹاپ کے دو روٹ رکھے گئے ہیں اور بس کا ابتدائی کرایہ صرف دس روپے ہے۔بی آر ٹی روٹ چمکنی سے کارخانو مارکیٹ تک جاتا ہے۔ ٹریک پر بسیں ہفتے کے ساتوں دن صبح چھے سے رات دس بجے تک چلیں گی۔عوام کی سہولت کے لیے ایک ہی ٹریک پر دو روٹ متعارف کرائے گئے ہیں۔ چمکنی سے کارخانو مارکیٹ کا ایک روٹ سات اسٹاپ پر مشتمل ہے اور 45 منٹ میں سفر طے ہو گا۔دوسرے روٹ پر 31 اسٹاپ رکھے گئے ہیں اور یہ سفر ایک گھنٹے میں طے ہو گا۔ پہلے پانچ کلومیٹر سفر کا کرایہ دس روپے رکھا گیا ہے۔ ہر پانچ کلومیٹر کے بعد کرائے میں پانچ روپے اضافہ ہو گا۔بی آر ٹی روٹ کے ساتھ سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔ پانچ مقامات سے فیڈر روٹس کے ذریعے رسائی دی گئی ہے۔ بسوں اور پلیٹ فارمز پر وائی فائی سمیت جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔بی آر ٹی پشاور میں سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے جو اسے دوسری میٹرو سروسز سے ممتاز بناتا ہے۔ پہلے مرحلے میں پشاور یونیورسٹی سے حیات آباد تک سائیکلنگ کی سہولت دی گئی ہے۔روٹ سے متصل پانچ مقامات سے فیڈر بسوں کے ذریعے رسائی دی گئی ہے۔ پلیٹ فارمز پر خود کار دروازے، برقی زینے، لفٹ، سیکیورٹی کیمرے اور وائی فائی کی سہولتیں ہیں۔ بس کا اگلا حصہ خواتین کے لیے مختص ہے، خصوصی افراد کیلئے بھی نشستیں مخصوص رکھی گئی ہیں۔بی آر ٹی کی بسوں میں سفر کرنے کے لیے آپ کو “زو کارڈ” حاصل کرنا ہو گا۔ زو کارڈ بی آرٹی کے ہر اسٹیشن کے ٹکٹ آفس یا ٹکٹ وینڈنگ مشین کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ایک سو پچاس روپے کی ادائیگی پر شہری کارڈ لے سکتے ہیں تاہم خیبر پختونخوا حکومت پہلے ایک لاکھ کارڈ مفت تقسیم کر رہی ہے۔ ایک فرد ایک ہی کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔بس میں سفر کرنے کے لیے کارڈ میں کم از کم پچاس روپے کا بیلنس ہونا ضروری ہے۔ نقد رقم، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اور آن لائن موبائل بینکنگ کے ذریعے کارڈ ری چارج کیا جا سکتا ہے۔گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے بھی مفت زو موبائل ایپ ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے جس میں بس سروس کی تمام تفصیل فراہم کی گئی ہے۔مختلف شعبہ فکر کے لاکھوں افراد بس سروس سے مستفید ہوں گے۔ پشاور کے اہم تعلیمی ادارے، اسپتال اور کمرشل ادارے بی آر ٹی کے روٹ سے منسلک ہیں اور اس سے سفر کا دورانیہ پچاس فیصد تک کم ہو جائے گا۔
بی آر ٹی پشاور کا افتتاح آج متوقع لیکن اس منصوبے کے بارے میں وہ تمام معلومات جو شاید آپ جاننا چاہتے ہیں
Related Post
- فیصل آباد: احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملہ، دو مقدمات درج، 300 سے زائد نامعلوم افراد نامزد
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ اور کرتارپور میں احمدیوں کی دو عبادت…
- 14 اگست یوم آزادی کے دن فیصل آباد میں ہجوم نے احمدیہ مساجد اور گھروں کو نشانہ بنایا
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک):14 اگست کو ضلع فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں احمدی…
- احمدیوں کا آبائی شہرربوہ، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر جگمگا اٹھا۔
ربوہ (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان بھر کی طرح چناب نگر میں بھی 77واں یومِ آزادی…
- گیارہ اگست اقلیتوں کے دن کی تقریب میں احمدی برادری کو نظرانداز — صرف مسیحی برادری مدعو
چناب نگر(ربوہ ٹائمز رپورٹ) — گیارہ اگست "اقلیتوں کے دن" کے موقع پر میثاق سنٹر…
- زین احمد سے آئمہ بیگ کی شادی ، پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں احمدیوں کیلئے بدلتے رجحانات
واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ "راستہ" کے بانی زین احمد…
- سرکاری کالج چناب نگر کے گیٹ کے سامنے گندگی کے ڈھیر۔ “ڈی سی چنیوٹ” اور “سی او” چناب نگر خاموش۔
چناب نگر میں واقع گورنمنٹ تعلیم السلام کالج اور سکول کے سامنے موجود کھیل کا…
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
اپنے تاثرات بتائیں