کوئٹہ(ویب ڈیسک) سخت سیکیورٹی کے ساتھ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے لیے افغانستان کے ساتھ چمن میں موجود سرحدی گزرگاہ کھول دی۔سرحدی علاقے پر ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق بدھ اور جمعرات کو درآمد برآمد معاہدے کے تحت خشک میوہ جات اور دیگر اشیا سے لدے 317 ٹرکس پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے۔چمن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سرحدی حکام نے کسٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے والے 300 طویل ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جو کئی ہفتوں سے چمن میں انتظار کررہے تھے۔عہدیدار نے کہا کہ افغانستان سے 180 خالی ٹرکس پاکستان آئے، یہ ٹرکس اور ان کے ڈرائیورز کووِڈ 19 کے سبب دونوں ممالک کی سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے۔یہ ٹرکس افغانستان کے علاقے ویش منڈی میں ٹرانزٹ کا سامان اتار کر کے پاکستان واپس آنے کے منتظر تھے۔ڈان نیوز کے مطابق چمن کے سینیئر عہدیدار ذکااللہ درانی نے بتایا کہ ’سرحد کو صرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے کھولا گیا ہے اور دیگر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل سفر کرنے والوں کو دونوں ممالک کی سرحدی گزرگاہ عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چمن میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صرف تجارتی مقصد کے لیے سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس میں فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل فیاض حسین شاہ، بریگیڈیئر لیاقت، حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین اور مزدوروں اور تاجروں کے نمائندوں سے شرکت کی جس میں سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحد گزرگاہ کو ایک ہفتے میں 4 روز تک کھلا رکھا جائے گا۔تاہم وہ مزدور جو سرحد کے دونوں اطراف سے چھوٹی ڈیوٹی فری اشیا لا کر اپنا روزگار کماتے ہیں ان کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اور چھوٹے تاجروں کے لیے سرحد کو ہفتے کے ساتوں روز کھلا رکھا جائے۔چنانچہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے فیصلہ تمام اسٹاک ہولڈرز کے ساتھ ہونے والی آئندہ مشاورت میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 2 مارچ کو افغانستان کے ساتھ موجود سرحدی گزرگاہ چمن بارڈر بند کردیا گیا تھا۔بعدازاں کچھ مواقع اور دنوں کے لیے چمن بارڈر کو کھولا بھی گیا تھا البتہ یہ دوبارہ مکمل طور پر معمول کے مطابق نہیں کھولی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد سرحد پار جانے کی منتظر تھی۔اس سے قبل پاکستان نے کورونا وائرس کے قواعد پر عملدرآمد کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت 15جولائی سے واہگہ بارڈر کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے تجارت کیلئے چمن بارڈر کھول دیا
Related Post
- فیصل آباد: احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملہ، دو مقدمات درج، 300 سے زائد نامعلوم افراد نامزد
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ اور کرتارپور میں احمدیوں کی دو عبادت…
- 14 اگست یوم آزادی کے دن فیصل آباد میں ہجوم نے احمدیہ مساجد اور گھروں کو نشانہ بنایا
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک):14 اگست کو ضلع فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں احمدی…
- احمدیوں کا آبائی شہرربوہ، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر جگمگا اٹھا۔
ربوہ (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان بھر کی طرح چناب نگر میں بھی 77واں یومِ آزادی…
- گیارہ اگست اقلیتوں کے دن کی تقریب میں احمدی برادری کو نظرانداز — صرف مسیحی برادری مدعو
چناب نگر(ربوہ ٹائمز رپورٹ) — گیارہ اگست "اقلیتوں کے دن" کے موقع پر میثاق سنٹر…
- زین احمد سے آئمہ بیگ کی شادی ، پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں احمدیوں کیلئے بدلتے رجحانات
واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ "راستہ" کے بانی زین احمد…
- سرکاری کالج چناب نگر کے گیٹ کے سامنے گندگی کے ڈھیر۔ “ڈی سی چنیوٹ” اور “سی او” چناب نگر خاموش۔
چناب نگر میں واقع گورنمنٹ تعلیم السلام کالج اور سکول کے سامنے موجود کھیل کا…
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
اپنے تاثرات بتائیں