اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دیدیا۔میڈیا کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورمیں بجلی گھر لگانے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سابقہ دور میں پاور پلانٹس لگائے گئے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سی پیک پر کام رکا نہ ہی سست روی کا شکار ہوا۔ سب کو بتانا چاہتے ہیں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔عبد الرزاق داو¿د کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت اگلے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کا فوکس اب صنعتوں اور زراعت کے فروغ پر ہے۔مشیر تجارت کا کہنا تھاکہ ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان کے ساتھ بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا عمل جاری ہے، ایران پر عالمی پابندیاں تجارتی تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہیں، پابندیوں کے باعث ایران کے ساتھ آزار تجارتی معاہدے میں پیش رفت نہیں ہورہی۔
بجلی بحران کاخاتمہ، عمران خان کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کریڈٹ نواز شریف کو دیدیا
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں