چناب نگر(ویب ڈیسک) شہر میں فاسٹ فوڈ کی دوکانوں پر غیر معیاری اشیاء کی فروخت نہ رک سکی۔ بازار میں موجود سیون الیون بیکری کا تیارکردہ ناقص اور غیر معیاری شوارما کھانے سے کئی افراد متاثر ،اب تک 40 سے زائد افراد مقامی ہسپتال فضل عمر میں منتقل کیے جا چکے ہیں جن میں سے 15افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چناب نگر میں بیکری پر چھاپہ مار کر سیمپل حاصل کیے اور بیکری کو سیل کردیا جبکہ بیکری مالکان کے خلاف مذید کاروائی جاری ہے. ، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس نے ہسپتال میں متاثرہ افراد کی تیمارداری کی اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں قابل ذکر امر یہ ہے کہ یہ واقع پنجاب فوڈ اتھاٹی چینوٹ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں جگہ جگہ غیر معیاری فاسٹ فوڈ فروخت ہورہا ہے متاثرہ شہریوں کے ورثاء نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مضہر صحت فاسٹ فوڈز فروخت کرنے والے رات کو آتے ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی دن کو کام کرتی ہے
ربوہ کی 11-7 بیکری کے غیر معیاری شوارمے کھانے سے 40 سے زائد افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
Related Post