لاہور (ویب ڈیسک) چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں شرمناک شکست کے بعد لیونل میسی نے ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی سے دلبرداشتہ اور کلب انتظامیہ کے فیصلوں سے نالاں میسی اس سمر سیزن میں سپینش کلب کو چھوڑ دیں گے۔کہا جا رہا ہے کہ میسی نے چیمپینز لیگ کیلئے ٹیم کو ‘کمزور’ قرار دیتے ہوئے متعدد شکایات کیں اور کلب انتظامیہ کے روئیے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جرمن کلب بائرن میونخ سے 2-8 کی ہزیمت نے میسی کو انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا ہے جبکہ 33 سالہ میسی کا کلب سے معاہدے کا ابھی ایک سال باقی ہے تاہم وہ قبل ازوقت کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔میسی کا کلب سے معاہدہ 2021ءمیں ختم ہوگا تاہم انہوں نے معاہدے کو قبل از وقت ختم کرنے کیلئے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے۔میسی نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2005ءمیں اسی کلب سے کیا تھا اور وہ اپنے کلب کو 10 بار لالیگا کا چیمپئن بنا چکے ہیں، میسی کے ساتھ بارسلونا نے 4 مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ جیتی اور 6 بار کوپا ڈیل رے میں فتح اس کا مقدر بنی۔
چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں عبرتناک شکست، لیونل میسی نے بڑا فیصلہ کر لیا؟
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں