بیروت (ویب ڈیسک) بیروت دھماکے سے تباہی کا شکار ہونے والے لبنان پر ایک اور مصیبت آن پڑی ، ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جس کی وجہ سے عبوری وزیر صحت نے 2 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔لبنان کے عبوری وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ ہم آج ایک الرٹ جاری کر رہے ہیں اور ہمیں انتہائی بولڈ قدم اٹھاتے ہوئے 2 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ لبنان میں اتوار کے روز کورونا کے 439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے مرکزی شہر کے 55 میڈیکل سنٹرز آؤٹ آف سروس ہیں۔سرکاری ریڈیو پر اپنے خطاب میں لبنان کے عبوری وزیر صحت نے کہا کہ اس وقت سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر چکے ہیں، اور کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔ خیال رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ویئر ہاؤس میں خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 178 افراد ہلاک ، 6 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔
بیروت دھماکے سے تباہی کا شکار ہونے والے لبنان پر ایک اور مصیبت آن پڑی
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں