کراچی(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اکثر اوقات اپنے الٹے سیدھے بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسا بیان دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابرپا ہو گیاہے ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگی رہنما کا تمسخراڑانے کے چکر میں خود گول چکر میں پھنس گئیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے جاوید لطیف اور پی پی پی کے مرتضی وہاب کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی بھی مدعو تھیں۔زرتاج گل نے ازراہ تمسخر جاوید لطیف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ضیاءالحق نے ن لیگ بنائی تھی جن کا آج یوم پیدائش ہے جس پر میں ن لیگ کو مبارک باد دیتی ہوں۔اس پر مرتضی وہاب نے سر پکڑ لیا جبکہ میزبان نے بھی ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کا نام لیں آج ضیاء الحق کا یوم پیدائش نہیں بلکہ یوم وفات ہے۔ لیکن زرتاج گل مہمان کی بات دھیان سے سننے کی بجائے الجھنے کے انداز میں کہتی رہیں کہ اگر حادثہ ہوا تھا تو ن لیگ کو ضیاءالحق کی برسی منانی چاہیے کیونکہ ن لیگ بنائی ضیاءالحق نے تھی۔یاد رہے کہ زرتاج گل نے اس سے پہلے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ وائرس کے 19 نکات ہیں اور یہ کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس پر سوشل میڈیا پر زرتاج گل کی بہت زیادہ میمز بنی تھیں۔جنرل محمد ضیاء الحق 12 اگست 1924ءکو پیدا ہوئے اور 17 اگست 1988ءکو بہاولپور کے قریب سی 130 طیارے کے ایک پراسرار واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔انہوں نے 1977ء میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا کر مارشل لا لگایا تھا اور بعد ازاں صدر بھی بن گئے تھے۔حادثہ کے وقت طیارے میں امریکی سفیر آنرڈ رافیل اور امریکی جنرل ہربرٹ ویسم بھی موجود تھے۔
زرتاج گل نے کووڈ 19 کے بیان کے بعد ایک اور مضحکہ خیز بیان جاری کر دیا
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں