امرتسر (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا مریضوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں ہسپتال کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک اور مریض نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔فصیلات کے مطابق کورونا مریضوں کے ہسپتال یا کورنٹائن سینٹروں کی چھتوں سے کود کر جان دینے کا سلسلہ تسلسل سے سامنے آ رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے گرونانک دیو ہسپتال میں زیر علاج کورونا مریض نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق مریض کا نام سورن سنگھ ہے جو سانڈ پورا گاو¿ں کا رہنے والا تھا, سورن سنگھ گزشتہ 15 اگست کو ہسپتال میں داخل ہوا تھا لیکن آج صبح سویرے اس نے ہسپتال کی پانچویں منزل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولس نے متوفی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے متعلقہ ہسپتال روانہ کردی ہے اور خودکشی کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کی کئی ریاستوں سے کورونا مریضوں کی خودکشی کا معاملہ سامنے آ چکا ہے۔ اس سے قبل 11 اگست کو ہی حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں کورونا مریض کے ذریعہ خود کو پھانسی لگا لینے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔لاوہ ازیں دہلی، مہاراشٹر اور بہار میں کئی مریضوں نے کورونا سینٹرز یا پھر ہسپتالوں کی چھت سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،بیشتر واقعات میں یہی بات سامنے آئی کہ ڈپریشن کی وجہ سے لوگوں نے اپنی زندگی ختم کرلی۔