لاہور (ویب ڈیسک) معروف فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا سجیسٹڈ پوسٹس فیچر متعارف کرایا ہے جو خودکار طور پر اس وقت نیا مواد صارفین کے سامنے پیش کرے گا جب سکرولنگ کرتے ہوئے تمام اپ ڈیٹس کو دیکھ لیا جائے گا۔اس فیچر کو انسٹاگرام میں 2 سال قبل لوگوں کو ایپ میں زیادہ وقت ضائع کرنے سے روکنے کیلئے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب لگتا ہے کہ ٹک ٹاک کے بہتر الگوردھم سے مقابلہ انسٹاگرام کیلئے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اب سجیسٹڈ پوسٹس کے فیچر میں خودکار ریکمینڈیشن اور اشتہارات کا امتزاج ہوگا اور انسٹاگرام کے مطابق اسے متعارف کرانے کی وجہ صارفین کی جانب سے زیادہ پوسٹس کی خواہش تھی۔دوسری جانب انسٹاگرام نے کیو آر کوڈز کا فیچر بھی متعارف کرادیا ہے جو گزشتہ سال کے نیم ٹیگز جیسا ہی ہے مگر ایک فرق نمایاں ہے۔ پہلے صرف انسٹاگرام ایپ کے کیمرے سے ہی کیو آر کوڈ استعمال کیا جاسکتا تھا اب یہ کام کسی بھی کیو آر کوڈ پڑھنے والے کیمرے سے ممکن ہو گا۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کی پروفائل تک رسائی کا ڈائریکٹ شارٹ کٹ فراہم کرنا ہے۔
انسٹاگرام نے خاموشی سے نیا فیچر متعارف کرا دیا
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں