کراچی(ویب ڈیسک) دھوکا دہی کے اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں بہاولپور میں مقیم نامعلوم ملزمان نے کراچی کے رہائشی سینیئر ڈاکٹرکی موبائل فون سم اپنے نام کرواکرلاکھوں روپے دھوکے سے نکلوا لیے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دھوکہ دہی اورنوسربازی کا انوکھا واقعہ گذشتہ دنوں شہر میں پیش آیا۔ بہاولپور میں موجود ایک منظم گروہ نے دھوکا دہی سے نارتھ کراچی کے رہائشی سینیئرڈاکٹرکو لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم نے نارتھ کراچی کے رہائشی سینئرڈاکٹر کی موبائل سم کو دھوکہ دہی سے اپنے نام کرواکے بھاری رقوم ٹرانسفر کروانے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی۔مذکورہ ڈاکٹر کو 13اگست کی شام اپنی موبائل سم کے غیرفعال ہونےکا پتہ چلا،جسے ابتدا میں انھوں نے موبائل فون سگنلزکی خرابی سمجھا مگربعدازاں جب مسئلہ حل نہ ہواتوانھوں نے موبائل کمپنی کے دفترسے رجوع کیا،جہاں سے انھیں پتہ چلا کہ ان کی موبائل سم بہاولپور میں موجود کسی لال دین نامی شخص نے اپنے نام کروالی ہے۔نامعلوم ملزمان کی جانب سے نوسربازی کے ذریعے سم اپنے نام کروانے کے لیے موبائل کمپنی کو مذکورہ ڈاکٹر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مہیا کیا گیا ہے۔نامعلوم ملزمان کی جانب سے بات صرف موبائل فون سم تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ بعدازاں ان کی ای میل آئی ڈی کو انتہائی مہارت سے ہیک کیاگیااوران کے دومختلف بینکوں کی برانچز میں موجود ساڑھے بارہ لاکھ روپے مہارت سے منتقل کرلیے گئے۔ڈاکٹر کی جانب سے نارتھ کراچی پولیس اسٹیشن جبکہ سائبرکرائم کو تحریری طورپرآگاہ کیا گیا،جس کے بعد ان کی موبائل فون سم بلاک کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ شہریوں کو رقوم اوران کی دیگر قیمتی سامان سے محروم کرنے کے لیے ملزمان نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم مذکورہ واقعہ انتہائی منفرد ہے،جس کے دوران ملزمان نے چالبازی کی تمام حدیدیں پارکرلیں اور بیک وقت شہری کے کئی ذاتی نوعیت کی معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔
سینیئر ڈاکٹرکی موبائل فون سم اپنے نام کرواکرلاکھوں روپے دھوکے بازوں نے نکلوا لیے
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں