لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیاہے ، نئے طریقہ کار سے جس بھی شہر سے نمبر لگوایا جائے گا اس سے گاڑی کی قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ نمبر پلیٹ پنجاب کو ظاہر کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز قمر الحسن ساجد نے نجی ویب کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہمارا ڈسٹرکٹ کوڈ تھا ، جیسے لاہور میں گاڑی رجسٹرڈ ہو رہی تھی تو اس کے پہلے دو حروف ایل ای(LE) تھے لیکن اب ہم اسے تبدیل کر رہے ہیں ، اب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے ٹرپل اے(AAA) سے سیریز کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ کمرشل گاڑیوں کیلئے سی ڈبل اے (CAA)سے شروع کر رہے ہیں اوریہ سیریز آگے چلتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کو اب ہم نے سارے پنجاب میں لاگو کر دیاہے اوراسے ”یونیورسل رجسٹریشن سیریز “کا نام دیا گیاہے ،پورے پنجاب میں اب ہر کیٹیگر ی میں ایک ہی سیریز کے تحت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن ہو گی۔اب آپ کو نمبر پلیٹ یا کارڈ دیکھ کر یہ نہیں پتا چلے گا کہ یہ بہالپوررجسٹرڈ ہے ، ملتان ہے یا لاہور سے رجسٹرڈ کروائی گئی ہے بلکہ یہ پتا چلے گا یہ پنجاب رجسٹر وہیکل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں انتظامی مسئلہ پیش آ رہا تھا کہ گاڑیوں کی خریدو فروخت میں لاہور نمبر کی ڈیمانڈ زیادہ تھی،اس لیے گاڑی تو خریدی جاتی تھی فیصل آباد ، ملتان اور پنجاب کے تمام اضلاع میں لیکن اس کی رجسٹریشن کیلئے لوگ لاہور آتے تھے اور رجسٹریشن کے حوالے سے لاہور پر ایک غیر ضرروری بوجھ تھا ۔ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ اب چونکہ تمام اضلاع میں ایک ہی کیٹیگری میں رجسٹریشن ہو رہی ہو گی اس لیے وہ اپنے ہی اضلاع میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اس سے لاہور پر بوج بھی کم ہو گا ۔یہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ہے ۔جو گاڑیاں آگے سے رجسٹرڈ ہوں گی ان کو ہم یونیورسل رجسٹریشن سیریز کے تحت رجسٹرڈ کریں گے ۔
پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل
پہلی خبر کھانے کی قدر چین سے سیکھیے
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں