بریلی(ویب ڈیسک) بھارت میں بے قابو کرپشن، بڑھتی ہوئی آلودگی اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے دہم جماعت کی طالبہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی میں 16 سالہ طالبہ نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لاش کے قریب سے 18 صفحات پر مشتمل تحریر ملی ہے جس میں طالبہ نے خودکشی کی وجہ ملک میں بے لگام کرپشن اور درختوں کی کٹائی کے باعث بڑھتی ہوئی آلودگی کو قرار دیا۔دہم جماعت کی طالبہ نے خودکشی نوٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش کا زکر بھی کیا تاکہ وہ وزیراعظم کی توجہ اس جانب مرکوز کراسکیں جب کہ ان سے دیوالی میں پٹاخے پھوڑنے اور کیمیکل زدہ رنگوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرنا تھا۔طالبہ نے یہ بھی لکھا ” ایک ایسی جگہ رہنے کا کوئی شوق نہیں جہاں ضعیف والدین کو اولڈ ہاو¿س بھیج دیا جاتا ہو، اس سے اچھا ہے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلوں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات نہ ہونے پر دہم جماعت کی طالبہ نے خودکشی کرلی
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں