اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مین24گھنٹوں میں کورونا سے مزید10اموات ریکارڈ کی گئیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد6 ہزار231ہو گئی۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 586نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرین کی تعداد2لاکھ 92ہزار174 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد2لاکھ75ہزار317ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 27ہزار691،پنجاب میں مریضوں کی تعداد96ہزار57، خیبرپختونخوا 35ہزار602اوربلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد12ہزار473ہوگئی،اس کے علاوہ اسلام آباد15ہزار472،آزادجموں وکشمیر 2ہزار241، گلگت میں 2ہزار638 کیسز رپورٹ ہوئے۔خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد8لاکھ ایک ہزار915ہو گئی ،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 30لاکھ 66ہزار 185ہوگئی۔خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ56لاکھ51ہزار563مریض صحتیاب ہوگئے،امریکا میں مزید969 افرادہلاک ہوئے ،کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعدادایک لاکھ79ہزار ہو گئی،برازیل میں 935،چلی52،ارجنٹائن50اورمیکسیکومیں 625 اموات ریکارڈ ہوئیں۔بھارت میں 953،عراق75،ایران112 ورترکی میں مزید 22 ہلاکتیں جبکہ سعودی عرب 32،بنگلہ دیش39،برطانیہ2 اورانڈونیشیا میں مزید82 افراد ہلاک ہوئے،عالمی وباس سے فلپائن میں 59،یوکرائن23 ،روس90اوراٹلی میں9،بولیویا میں 72،رومانیہ42، ایکواڈور48اورہنڈراس میں 11 افرادچل بسے۔