سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع میں پیرا ملٹری فورس کے دو اہلکاروں نے سرکاری رائفل سے خود کو گولیاں مارکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کندن رام کمار اور ضلع پونچھ میں راشٹریہ رائفل 39 کے اہلکار مہیت کمار نے سرکاری رائفل سے خود کشی کرلی۔ہلاک ہونے والوں اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا تھا جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور 2007 سے تاحال 466 اہلکاروں نے خودکشی کی یا آپسی جھگڑے میں مارے گئے۔
بھارتی پیراملٹری فورس کے مزید دو اہلکاروں نے خود ہی اپنی جان لے لی
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں