سوات(ویب ڈیسک)مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ،پہلے روز سکولوں میں طلبا کی حاضری معمول سے کم رہی ۔صدرپی ایس ایم اے کاکہنا ہے کہ ہم بچوں کاقیمتی وقت مزید ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کررکھا ہے،وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہاہے کہ 15 ستمبر کو سکول کھولنے سے قبل ایک وزرائے تعلیم کااہم اجلاس ہوگا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔